بین الاقوامی

کربلا: بھگدڑ مچنے سے31 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

عراق کے شہر کربلا میں پل گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس سے تیس سے زائد افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ کربلا میں ایک پل گرنے کے بعد مچنے والی بھگدڑ کے باعث پیش آیا۔ افسوسناک واقعے میں اکتیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایمبیولینسز کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button