شوبز کی خبریں

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کو اللہ نے رحمت سے نواز دیا

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام امل رکھا گیا ہے۔

منیب بٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا ‘میرے پاس اپنے جذبات کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں، الحمداللہ، اللہ نے مجھے سب سے قیمتی تحفے سے نوازا ہے، رحمت خدا، میری بیٹی امل منیب، اب میری بانہوں میں ہے’۔

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کو اللہ نے رحمت سے نواز دیا

ایمن خان کی بہن منال خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

اداکار منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان کو اللہ نے رحمت سے نواز دیا

انہوں نے امل منیب کی تاریخ پیدائش 30 اگست تحریر کرتے ہوئے لکھا ‘منیب اور ایمن بیٹی کی پیدائش کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں’۔

دیگر فنکاروں جیسے عائزہ خان، اریبہ ہب اور اعجاز اسلم نے جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی، جس کی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہنے پر سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہوا۔

بعد ازاں رواں سال اپریل میں ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور منیب کا اتنی طویل شادی کی تقریبات رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ سب اچانک ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ منگنی کے بعد ان کی شادی کی 10 تقریبات منعقد ہوئیں، یہ ان کے گھر کی پہلی شادی تھی، جبکہ منیب کے گھر کی آخری شادی تھی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں اسے بہت خاص بنانا چاہتے تھے۔

ایمن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے اپنی منگنی کی تقریب اتنی بڑی نہیں رکھنی تھی، لیکن منیب اور میرے سارے دوست اداکار ہی ہیں تو وہ سب منگنی میں آئے اور یہ ایونٹ خود ہی بڑا ہوگیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے لوگوں کی تنقید پر توجہ نہیں دی، لوگوں کا کام ہے بولنا، صرف ایک بار اپنے ہنی مون کے دوران میں نے سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھنا شروع کیے اور پھر میں نے یہی سوچا کہ لوگ ا?خر ایسا کیوں سوچتے ہیں، لیکن پھر میں نے سوچا کہ میں خود کو کیوں تکلیف دے رہی ہوں‘۔

 

Related Articles

Back to top button