شوبز کی خبریں

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایمبرہرڈ کا ہالی وڈ کو خیرباد

عالمی شہرت یافتہ ایکٹر ایمبر ہرڈ نے ہالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا، ایمبر ہرڈ اپنی دو سالہ بیٹی کے ہمراہ اسپین میں رہنے لگیں۔

ہالی وڈ کی مشہور فلم ایکوا مین میں مرکزی کردارادا کرنے والی اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ہالی وڈ کو خیرباد کہہ کر اپنی بیٹی کے ہمراہ اسپین میں رہنے لگیں۔

برطانوی میگزین ڈیلی میل کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے فی الحال ہالی وڈ کو چھوڑ دیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ کو اسپینش زبان میں عبور حاصل ہے اور وہ آج کل اسپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں اپنی چھوٹی بیٹی اونا کے ساتھ رہنے لگیں ہیں۔ برطانوی میگزین سے وابستہ صحافی نے بتایا کہ ان ایمبر کی قریبی دوست نے ان کے یہ معلومات پہنچائیں۔

رپورٹ کے مطابق ایمبر ابھی ہالی وڈ میں کام نہیں کرنا چاہ رہیں ۔ یا شاید وہ بہتر وقت اور موقع کی تلاش میں ہیں کہ جب مناسب وقت آئے گا تو وہ کسی پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔

میگرین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے گذشتہ برس جولائی میں کیلیفورنیا میں اپنے گھر کو 1 ملین ڈالر میں فروخت کیا۔ گذشتہ برس اکتوبر کے مہینے میں اسپین کے ساحل سے امبر نے اپنی فوٹو گراف بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔ ایمبرکی بیٹی کی پیدائش جولائی 2021 میں ہوئی ۔ ایمبر نے اپنی بیٹی اونا کو سروگیسی کے ذریعے اپنایا۔

Related Articles

Back to top button