شوبز کی خبریں

تشدد کیس، اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر رپورٹ عدالت میں جمع

اداکارمحسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، رپورٹ میں بیوی کو دھمکیاں دینے پر محسن عباس کوقصور وار قرار دیا گیا،عدالت نے فریقین کے وکلا کوحتمی بحث کےلئے طلب کر لیا۔

سیشن کورٹ میں اداکارمحسن عبوری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، تفتیشی افسرنے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

رپورٹ میں بیوی کودھمکیاں دینے پر محسن عباس کو قصوروار قرار دے دیاگیا جبکہ امانت میں خیانت اورپستول تاننے کی دفعات خارج کر دی گئیں، عدالت نے فریقین کے وکلاکوحتمی بحث کےلئے طلب کرلیا ،عدالت نے فاطمہ سہیل کے وکلا کو بھی فوری پیش ہونے کاحکم دی دیا۔

Related Articles

Back to top button