شوبز کی خبریں

خیبرپختونخوا کا نوجوان ہالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوگا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔ قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں, ایسا ہی کچھ کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔

مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ 

ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ 

فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔ 

پاکستانی ہیرو مشہود کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Related Articles

Back to top button