شوبز کی خبریں

”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا گنڈاسا 50 ہزار ڈالر میں نیلام

نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا سحر کم نہ ہو سکا، ریکارڈز پر ریکارڈ جاری فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50ہزار ڈالر میی نیلام ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے فواد خان کے ہاتھوں ایک گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اورسیز پاکستانی نے خریدا فلم اس موقع پر وہاں موجود اپنے پسندیدہ اداکار فواد خان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، آٹوگراف لیے وہی ان کے کردار مولا جٹ کی خوب تعریف کی۔ فلم جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے وہی فلاحی کاموں میں بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے جو اب بھی پاکستان بہترین سینما گھروں میں نمائش کی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک گوہر رشید شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button