شوبز کی خبریں

کسان نے مکئی کی فصل سے میسی کی تصویر بنا دی

ارجنٹینا کے ایک کسان نے مکئی کے کھیت میں مختلف اقسام کے بیج بوکر لائنل میسی کا تصویری خاکہ بنا دیا۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس سے 500 کلومیٹر دور بالیسٹیروس نامی علاقے میں چارلی فاریسیلی نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں لائنل میسی کا خاکہ بنایا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کسان نے کہا کہ یہ زرعی دنیا کی طرف سے میسی کو خراج تحسین ہے۔

کھیت میں بنایا گیا میسی کا خاکہ تقریباً چار فٹبال میدانوں کے برابر ہے اور صرف فضا سے دیکھنے پر میسی کا چہرہ نظر آتا ہے، مکئی کی فصل بڑی ہونے کے ساتھ ہی خاکہ بھی واضح ہوتا جائے گا۔

عام طور پر کھیت کھلیان میں کسی شخصیت کا تصویری خاکہ فصلیں کاٹ کر بنایا جاتا ہے لیکن لائنل میسی کا یہ خاکہ مختلف بیج بو کر بنایا گیا۔

Related Articles

Back to top button