شوبز کی خبریں

عدنان سمیع کے کرتوتوں کا جواب دینے کیلئے صرف وینا ملک ہی کافی

بھارتی شہری اور گلوکار عدنان سمیع اکثر اوقات اپنی الٹی سیدھی ٹویٹس کے باعث ٹویٹر پر صارفین سے بستی کرواتے رہتے ہیں لیکن وہ باز پھر بھی نہیں آتے ، ایک مرتبہ پھر سے انہوں نے ایسی ہی حرکت کی لیکن انہیں الٹا لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئے روز کسی نہ کسی معصوم مسلمان نوجوان کو گائے ذبح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے شہید کر دیا جاتاہے جبکہ حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے پہلو خان کے قاتلوں کو بری کر دیاجس پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا جارہاہے تاہم اب عدنان سمیع نے ایسی بات کہہ دی کہ انہیں الٹا لینے کے دینے پڑ گئے ۔بھارتی گلوکار نے لکھا کہ ” ایک چیز بہت ہی واضح ہے کہ بیف بھارت میں کھلے عام ملتا ہے بالکل اسی طرح جیسے پاکستان میں ہر جگہ نشہ آور محلول دستیاب ہو تا ہے ۔“

عدنان سمیع کے بس ٹویٹ کرنے کی ہی دیر تھی کہ اداکار ہ وینا ملک میدان میں آئیں اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” ایک اور چیز کے بارے میں بھی واضح رہیں کہ پاکستان میں شراب پینے پر آج تک کسی کوماورائے عدالت قتل نہیں کیا گیا ہے ۔“

وینا ملک کے علاوہ پاکستانی خاتون سیاستدان ارم عظیم فاروقی نے بھارتی گلوکار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میری خواہش ہے کہ میں آپ کے گھر کے لان میں ایک دن بیف کے تکے بنتے ہوئے دیکھوں ، کیا خوشبو ہو گی اس کی ۔“

 

 

 

Related Articles

Back to top button