شوبز کی خبریں

ایک اورعالمی اعزاز مہوش حیات کے نام

 ناروے حکومت کی جانب سے معروف اداکارہ مہوش حیات کو حسن کار کردگی کے عالمی اعزاز سے نواز گیا۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ناروے کے شہر اسلو میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں حکومت نارووے کی جانب سے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پر حسن کار کردگی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

مہوش حیات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں تقریب سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ اوسلوم میں ہونے والی امن سے وابستہ تقریب میں موجود مہمانوں اور ناروے کی قابل احترام وزیر اعظم میڈم ارنا سولبرگ کی موجودگی میں خطاب کرنے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ تقریب میں مجھے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات پر حسن کارکردگی کا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، جب کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے بہترین تقریب میں امن کے فروغ میں سنیما کے کردار پر بات کرنے کا بھی موقع ملا۔

Related Articles

Back to top button