شوبز کی خبریں

پہاڑی پر فٹبال کھیلنے کا مشکل ترین مقابلہ

دنیا میں ایک فٹبال میدان ایسا بھی ہے جو انتہائی نشیبی پہاڑی پر بنایا گیا اور اسی ڈھلوان پر کھلاڑی کھیلتے ہیں اور گول بھی کرتے ہیں۔

اسے ’ایکسٹریم ایلپائن فٹبال‘ کا نام دیا گیا ہے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے جسے آسٹریئن ایلپس کی پہاڑیوں پر کھیلا جاتا ہے، اور سال 2014 میں اس کی بنیادی رکھی گئی جس سے سیدھے سادھے فٹبال پر مشکل ہونے کا تڑکا لگایا گیا تھا۔

ایلپس کی پہاڑیوں پر ہموار سطح موجود نہیں ہوتی اس کے بعد فٹبال کی ایک نئی قسم منظرِ عام پر آئی جس کے مقابلے آج بھی جاری ہیں، یہاں تک کہ ٹیمیں مشکل ترین پہاڑیاں تلاش کرکے اس پر ڈیرہ ڈالتے ہیں۔

اس گیم کے اصول و قوانین عین عام فٹبال جیسے ہی ہیں جن کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن اس میں بہت قوت اور اسٹیمنا کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایکسٹریم فٹبال میں بار بار گیند نیچے لڑھک جاتی ہے جسے دوبارہ اوپر لایا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button