شوبز کی خبریں

اگر 1999 میں ایک ضمیر فروش انسان نے اپنی فوج کو کارگل سے واپس نہ بلایا ہوتا، وینا ملک کشمیر میں مظالم پر بول پڑیں

وینا ملک نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال سمیت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بھی بات کی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

وینا ملک کے ٹوئٹس پر کئی افراد نے کمنٹس کیے، جن میں سے کچھ افراد نے ان سے اتفاق بھی کیا۔

وینا ملک نے کسی شخس کی نشاندہی کیے بغیر ایک ٹوئٹ کیا کہ ‘اگر 1999 میں ایک ضمیر فروش انسان نے اپنی فوج کو کارگل سے واپس نہ بلایا ہوتا تو آج کشمیر آزاد ہوتا‘۔

وینا ملک نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ’کشمیر بلیڈس، انڈین آرمی ان کشمیر اور سیو کشمیر‘ جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

وینا ملک کے اس ٹوئٹ پر متعدد افراد نے مختلف قسم کے رد عمل کا اظہار کیا اور کئی افراد نے انہیں یاد دلایا کہ کارگل سے فوج کی واپسی کے حوالے سے قوم سب کچھ جانتی ہے۔

Related Articles

Back to top button