شوبز کی خبریں

فردوس جمال کے بیان پر شان نے افسوس کا اظہار کر دیا

فردوس جمال کے بیان نے پاکستان شوبزانڈسٹری میں طوفان مچادیا اوربہت سے فنکاروں نے فردوس جمال کے بیان کی مذمت کی۔ اداکار شان نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے فردوس جمال کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے چند روز قبل ایک شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا تھا کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے انہیں اب ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار ادا کرنے چاہئیں۔ 

اداکار شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اسے سن کر افسوس ہوا۔ لیکن ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اسے دیکھ کر بھی افسوس ہورہا ہے۔ فردوس صاحب نے اپنے آخری انٹرویو کے علاوہ اس انڈسٹری کو بہت کچھ دیا بھی ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی اسٹار ہیں اور کوئی بھی بیان ان سے ان کی شہرت نہیں چھین سکتا جب کہ فردوس صاحب ہماری انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔

فردوس جمال نے کہا تھا کہ کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔ ماہرہ خان ماڈل تو ہوسکتی ہیں لیکن نہ وہ اچھی اداکارہ ہیں اور نہ اچھی ہیروئن۔ ماہرہ خان نے فردوس صاحب کے اس بیان کے جواب میں کہا تھا کہ یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہئے۔

Related Articles

Back to top button