شوبز کی خبریں

حریم شاہ کے مشکلات میں مزید اضافہ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے انکوائری شروع کر دی

ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے بھی انکوائری درج کرلی۔ایک ویڈیو میں کراچی سے برطانیہ رقم لے جانے کا دعویٰ کرنے والی حریم شاہ کے خلاف کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی انکوائری رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض کے مطابق حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور پھر اسے ’مذاق ویڈیو‘ قرار دینے کا سائبر کرائم ونگ نے نوٹس لے لیا ہے۔

عمران ریاض نے کہاکہ ویڈیوز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک، خلل ڈالنے اور بدنام کرنے کا عمل ہیں، ان کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے مؤقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button