شوبز کی خبریں

منفرد اسلوب کےشاعر جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے

منفرد اسلوب کے حامل شاعر جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے،وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے ‏بھائی اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے۔

جون کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ عشق و محبت کے موضوعات کو اردو غزل میں دوبارہ اور منفرد آہنگ کے ساتھ لے آئے۔

غزل کا روایتی مطلب بے شک ’عورتوں سے باتیں کرنا‘ ہو، لیکن عالمی تحاریک، ترقی پسندی، جدیدیت، وجودیت اور کئی طرح کے ازموں کے زیرِ اثر جون ایلیا کی نسل کے بیشتر شاعروں کے ہاں ذات و کائنات کے دوسرے مسائل حاوی ہو گئے۔

جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغر تھا اور وہ 14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔جون ایلیا کو اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

ایلیا کے ایک قریبی رفیق، سید ممتاز سعید بتاتے ہیں کہ جون کو زبانوں ‏سے خصوصی لگاؤ تھا۔ وہ انہیں بغیر کوشش کے سیکھ لیتا تھا۔

جون ایلیا اپنے منفرد اور دل کو چھو لینے والے انداز کی وجہ سے خاص و عام میں مقبول تھے۔

جون ایلیا کی کل چھ کتابیں ہیں لیکن ان میں سے پانچ ان کی وفات کے بعد شائع ہوئیں۔ ان کو دار فانی سے کوچ کیے 19  برس بیت چکے ہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button