شوبز کی خبریں

اداکارہ ماہرہ خان نے’مورے سیاں‘ گانے میں جلوے بکھیر دیئے

اداکارہ ماہرہ خان کے مداح اس کے ہر گانے کے شددت سے منتظر رہتے ہیں مگر اس بار فلم ’مورے سیاں‘ کے گانے میں اداکارہ کے روپ نے بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کا فلم دیو داس میں اپنایا ہوا مقبول انداز یاد دلاتا ہے۔

’مورے سیاں‘ گانے میں گلوکارہ زیب بنگش نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ گانے کی شاعری فلم کے ہدایت کار عاصم رضا نے خود لکھے ہیں۔

عاصم رضا کی آنے والی فلم ‘پرے ہٹ لو’ میں ماہرہ خان بطور مہمان اداکارہ ’مورے سیاں‘ گانے میں جلوے دیکھا رہی ہیں جس میں اُن کا نیا انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ریلیز ہونے والا ’مورے سیاں‘ گانا 1منٹ 30 سیکینڈ پر مشتمل ہے جس میں ماہرہ خان لال رنگ کی گھیر والی روایتی پشواس میں بے حد دلکش نطر آرہی ہیں۔

اس گانے میں ماہرہ خان نے اتنا شاندار ڈانس کیا کہ مداحوں نے انہیں ماضی کی مقبول بھارتی فلم ’دیوداس‘ میں چندر مُکھی کا کردار نبھانے والی معروف ادکارہ مادھوری ڈکشت کی جھلک قرار دیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button