شوبز کی خبریں

84 سالہ خاتون کی پھرتیاں

دنیا کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے والی 84 سالہ خاتون نے اپنی پھرتیوں سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

 برطانوی خاتون کی عمر چوراسی برس ضرور ہے مگر اُن کی چابک دستی دیکھ کر نوجوان بھی دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنی فٹنس کی وجہ سے درختوں پر چڑھنے اور جھولا جھولنے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

 برطانوی خاتون کا نام ایلن نوبل بندر پڑ گیا کیونکہ وہ درختوں پر چلنے والی دنیا کی عمر رسیدہ خاتون ہیں۔چار سو میٹر تک درختوں پر جھولتے ہوئی ایلن کے ساتھ اکثر اُن کے تین پوتے بھی موجود ہوتے ہیں۔ ایلن گزشتہ دو برسوں سے لندن میرا تھن میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ایلن نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ جب آپ خود کو بوڑھا سمجھنا شروع کردیتے ہیں تب ہی بڑھاپا آتا ہے، میں نے زپنگ کو بطور چیلنج تسلیم کیا کیونکہ مجھے یقین ہے کہ نوجوانوں کی طرح میں بھی ہر کام کرسکتی ہوں۔

Related Articles

Back to top button