شوبز کی خبریں

معروف ادکارعمر شریف کے صحت کے حوالے سے بری خبر آگئی

معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے والد کی تشویشناک حالت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جواد عمر کا کہنا تھا کہ ان کے والد عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے ، والد کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔

عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمرکا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے، امریکا نہ بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔

جواد عمر کا مزید کہنا تھا کہ والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے، قوم سے والد صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

والد دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں:بیٹا جواد عمر
خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

Related Articles

Back to top button