شوبز کی خبریں

جرمن میاں بیوی اٹلی سے شہر بدر

اٹلی سے گزشتہ دنوں ایک جرمن جوڑے کو کافی بنانے کے جرم کو شہر بدر کر دیا گیا، جبکہ اس پر 950 یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

اٹلی کے تاریخی شہر وینس کی سیاحت پر آیا ہوا ایک جرمن جوڑا وہاں کے مشہورِ ریالٹو برج  کے ساتھ آرام کرنے کی غرض سے رے تھے اور اپنے سفری تھیلوں میں سے گیس کا چولہا اور کافی پاٹ نکال کر کافی وہاں پے کافی بنانا شروع کر دی تھی۔

اس بات کی اطلاع وہاں سے گزرنے والے ایک مقامی فرد نے پولیس کو پہنچا دی، جو اُن دونوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی اور جوڑے پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اسے شہر بدر بھی کردیا گیا۔

اٹلی میں نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق کسی بھی تاریخ مقام پر یا اس کے نزدیک ایسا کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے جس سے اس جگہ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔ قانون کی خلاف ورزی کو جرم قرار دیتے ہوئے اس پر سزائیں اور جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی سیاح بھی اس قانون کی زد میں آتے ہیں جنہیں جرمانے کے ساتھ ساتھ شہر بدری کی سزا دی جاتی ہے۔

اٹلی بالخصوص وینس میں کئی ایسے مقامات ہیں جنہیں یونیسکو کے تحت عالمی ورثہ (ورلڈ ہیریٹیج) کا درجہ دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ وہاں آنے والے سیاح ان تاریخی نہروں میں غوطےلگانا، قدیم فواروں کے نیچے کپڑے دھونا اور نامناسب لباس میں گھومتے ہیں جبکہ اپنی تفریح کےلیے وہ تاریخی مقامات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ان شکایتوں کے برعسک سے وینس کی مقامی حکومت نے قوانین بنائے ہیں جو اس سال مئی سے وہاں نافذ کیا گیا۔ تب سے لے کر اب تک یہ غیر مقامی سیاحوں کی شہر بدری کا چالیسواں واقعہ ہے۔

Related Articles

Back to top button