شوبز کی خبریں

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی سے متعلق خبریں گردش میں

گلوکار عاصم اظہر کی منگنی سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خبریں وائرل ہورہی ہیں کہ گلوکار عاصم اظہر نے فیشن بلاگر اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی جب کہ منگنی کی اس خبر کو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کیا جارہا ہے۔

میرب علی اور عاصم اظہر نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ مختلف مقامات پر بھی دونوں کو ایک ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

مزید برآں میرب علی کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی جاچکی ہے۔
میرب علی اس سے قبل بھی عاصم اظہر کی والدہ اور اداکارہ گل رعنا کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button