شوبز کی خبریں

موسیقی کے جادوگر کا پھر سے جادو چھا گیا

پاکستان فلموں کی سپر اسٹار ماہرہ خان کی فلم ’سپر اسٹار‘ کیلئے عاطف اسلم کی آواز میں گایا جانے والا گانا ’ان دنوں‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

ماہرہ خان کی نئی فلم ’سپر اسٹار‘ میں عاطف اسلم نے بھی اپنی آواز کا جگایا جادو اور یہ گانا یوٹیوب پرریلیز کردیا گیا ہے۔ جس میں عاطف اسلم نے شاندار گائیکی سے تمام مداحوں کے دل جیت لیے۔

گانے کا میوزک سعد سلطان اور اذان سمیع نے تیار کیا جب کہ شکیل سہیل نے اسے تحریر کیاہے۔ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان بے حد حسین لگ رہی ہیں جب کہ بلال اشرف کے ساتھ ان کا زبردست تال میل نظر آرہاہے۔

اس رومانوی گانے میں بلال اشرف اور ماہرہ خان بہترین آن اسکرین کپل نظر آرہے ہیں جنہیں تمام مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپر اسٹار‘ عید الاضحیٰ پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں جاری کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button