عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے  ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوگیا

عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوگیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی اکرمﷺ پر درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوگیا ہے۔عاطف اسلم کے ہمراہ اس نعتیہ کلام کے ذریعے علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے نبی اکرم ﷺ کو ہدیہ عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی اس 5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو دردو و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔
’سلام عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گیا ہے۔ محض 11 گھنٹے میں اب تک 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد مرتبہ اسے دیکھا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ عاطف اسلام کے پڑھے گئے کلام ہمیشہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں۔

قبل ازیں عاطف اسلم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں ’تاجدارِ حرم‘ پڑھا گیا تھا جسے کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین کلام کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
اس کے علاوہ عاطف اسلم نے اسماء الحسنیٰ، وہی خدا ہے اور اذان کا تحفہ بھی اپنے مداحوں کو پیش کیا تھا جسے عوام میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں