چرچل کی بنائی گئی پینٹنگ نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

چرچل کی بنائی گئی پینٹنگ نے نیلامی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سابق برطانوی وزیر اعظم چرچل کی بنائی گئی پینٹنگ نے نیلامی کے ریکارڈ توڑ دیے

امریکی اداکارہ انجیلینا جولی نے سابق برطانوی وزیر اعظم کی بنائی ہوئی پینٹنگ ایک ارب 80 کروڑ روپے میں نیلام کر دی۔

ہالی وڈ اداکارہ کو یہ پینٹنگ ان کے سابق خاوند اداکار بریڈپٹ نے 2011 میں تحفہ دی تھی۔ ٹاور آف قطبیہ مسجد نامی پینٹنگ میں مراکش میں غروب آفتاب کے لمبے سائے اور پُرجوش اشعار پیش کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پینٹنگ چرچل نے دوسری عالمی جنگ کے دوران سابق امریکی صدر روز ویلٹ کے لیے بنائی تھی۔

پینٹنگ میں نظر آنے والی تصویر مراکش میں بارہویں صدی میں تعمیر کی جانے والی ایک مسجد کی ہے جس کے عقب میں پہاڑ ہیں اور پینٹنگ میں غروب آفتاب کا منظر دکھایا گیا ہے۔

یہ وہ واحد پینٹنگ ہے جسے برطانوی وزیر اعظم 1939 سے 1945 کے دوران ہونے والی دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں بنایا گیا تھا۔

چرچل نے اسے جنوری 1943 می کاسابلانکا کانفرنس کے بعد مکمل کیا تھا۔ چرچل نے اس کانفرنس کے بعد اپنی پینٹنگ امریکی صدر روزویلٹ کو یادگار کے طور پر تحفے میں دی تھی۔

روزویلٹ کی 1945 میں وفات کے بعد اس پینٹنگ کو ان کے بیٹے نے فروخت کر دیا تھا اور اگلے 65 برسوں تک یہ مختلف افراد کی ملکیت رہنے کے بعد 2011 میں ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور ان کے شوہر بریڈپٹ نے اسے خرید لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں