شوبز کی خبریں

ہانیہ عامر کے ’باری‘ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ’باری‘ گانا گنگنا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ہانیہ عامر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں، اس سے قبل بھارتی ڈرامے کے ڈائیلاگ ’رسوڈے میں کون تھا‘ پر طنز کرتے ہوئے اداکارہ نے ویڈیو بنائی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی آواز میں ’باری‘ گانا گنگنایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ساتھ دو دوست بھی موجود ہیں جو گٹار بجا رہے ہیں اور ہانیا اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ ’باری‘ گانے کو بلال سعید اور مومنہ مستحسن نے گایا تھا جو رواں سال ہٹ ثابت ہوا تھا اور گانے یو ٹیوب پر 84 لاکھ ویوز حاصل کیے تھے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیا عامر گانا گنگنا رہی ہیں اس سے قبل بھی متعدد موقع پر وہ مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامے ’عشقیہ‘ میں اداکارہ رمشا خان اور اداکار فیروز خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ہانیا کی مزاحیہ اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

Related Articles

Back to top button