شوبز کی خبریں

مذہبی مواد کے درمیان اشتہارات رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں

یوٹیوب پر اپنی پسند کی کوئی بھی ویڈیو دیکھتے ہوئے ہمیں سب سے زیادہ تنگ درمیان میں آنے والا اشتہار کرتا ہے جس سے ویڈیو دیکھنے کا سارا مزہ کرکرا ہو جاتا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی گلوکار بلال مقصودنے یوٹیوب پر مذہبی مواد کے ذریعے منافع کمانے اور تشہیر کے لیے اشتہارات سے متعلق انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بلال مقصود نے لکھا کہ ‘یوٹیوب پر قرآن پاک کی سورۃ اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں کرنا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ تصور کریں کہ آپ یوٹیوب پر سورۃ رحمان کی تلاوت سن رہے ہوں اور درمیان میں کسی لان یا کھانے پکانے کے کوکنگ آئل کا اشتہار آجائے، یہ بے عزتی ہے۔

گلوکار بلال مقصود کے خیالات پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی اتفاق کیا گیا اور ان کا کہنا ہے کہ مذہبی مواد کے درمیان اشتہارات رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button