شوبز کی خبریں

وقار ذکا نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا، پارٹی کا نام کیا ہے اور اس میں کون کون شامل ہوگا؟ تفصیلات جاری

معروف میزبان وقار ذکا نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے اعلان کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اس قدم کو خوب سراہا جا رہا ہے جس کے بعد ان کی حمایت میں پیغام بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقار ذکا نے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم ایک ایسی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں انٹرنیٹ پر مبنی تبدیلی لانا ہو گا۔

مزید پیغام جاری کرتے ہوئے وقار ذکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ میں جدت پیدا کرنے کے حوالے سے بالکل کام نہیں کیا جا رہا اور ہمیں اس کی اشد ضرورت ہے، اس لئے ہم اس پر کام کریں گے۔

تاہم وقار ذکا کے اس اعلان کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ مختلف قسم کے پیغامات بھی جاری کئے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے عمر اور باقی شرائط کے بارے میں بتایا جائے۔

خیال رہے کہ حالیہ گیم پب جی کیی ببدش کے بعد وقار ذکا کی جانب سے اس موضوع پر لگاتار آواز بلند کی جا رہی ہے۔ وقار ذکا اس میں اپنا کردار باخوبی نبھا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ہر طرف خوب تعریف کی جا رہی ہے، تاہم اب انہوں نے ان مسائل سے لڑنے کے لئے ایک سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button