چڑیلوں کا راج کب سے شروع؟

پاکستان کے معروف ہدایت کار عاصم عباس کی ویب سیریز ‘چڑیلز’ 11 اگست کو ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں ہدایت کار عاصم عباس نے اپنی ویب سیریز ‘چڑیلز’ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔

اس ویب سیریز میں اداکارہ ثروت گیلانی، نمرہ بُچہ، مہربانو اور یسریٰ رضوی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ویب سیریز ‘چڑیلز’ کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔

ہدایت کار عاصم عباس نے ماضی میں اس ویب سیریز کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ یہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں