سیاسی جماعت کے کارکنوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا

تامل فلموں کی مشہور اداکارہ وجایا لکشمی نے ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھالیں۔

وجایا لکشمی نے اتوار کے روز فیس بک پر کئی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ نام تھامیزار پارٹی کے لیڈر سیمن اور پناکٹو انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے زہریلی گولیاں کھالی ہیں جس سے پہلے ان کا بلڈ پریشر کم ہوگا اور اس کے بعد موت واقع ہوجائے گی۔

وجایا لکشمی نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ مذکورہ بالا سیاسی رہنماؤں اور ان کے کارکنوں کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر وہ یہ انتہائی قدم اٹھا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں