شوبز کی خبریں

سرائےعالمگیرمیں ٹک ٹاک بناتے ہوئے بچہ جاں بحق ہونے سے بال بال بچ گیا

 سرائے عالمگیر میں ٹک ٹاک نے بندوق سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچے کی جان لے لی۔

پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کا جنون خطرہِ جان بن گیا۔ سرائے عالمگیر میں 10 سالہ بچہ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ گولی بچے کو بائیں ٹانگ پر لگی جس کے بعد اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بچہ اپنے والد کے پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔ امریکہ میں ٹک ٹاک سمیت دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے پر غور۔

گزشتہ ماہ بھارت نے چین کے ساتھ لداخ کے مقام پر ہونے والی جھڑپ کے بعد ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کر دی۔

بی جے پی حکومت کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملکی خود مختاری، سالمیت اور دفاع کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا تھا۔

بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ان میں ٹک ٹاک، شیئراٹ، یوسی براوزر، کلیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت دیگر 59 ایپس شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button