شوبز کی خبریں

جب ارادے پختہ اور نیت میں کھوٹ نہ ہوں تو راہیں کیسے آسان ہوتی ہیں؟ قوت سماعت و گویائی سے محروم حسن نے کردیا کمال

پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حسن احمد پیدائشی طور پر قوت سماعت و گویائی سے محروم ہونے کے باوجود وی لاگنگ کی دنیا میں اپنا نام بنا رہے ہیں۔

حسن احمد سائن لینگوج میں وی لاگ بناتے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ڈیف ٹاک‘ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، عالمی وبا کورونا کے دوران انہوں نے قوتِ سماعت و گویائی سے محروم افراد کیلئے معلوماتی ویڈیوز بنائیں۔

ایک سال سے وی لاگنگ کرنے والے حسن احمد کا کہنا ہے کہ انہیں وی لاگنگ کا خیال خود سے آیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ لکھی ہوئی پوسٹ قوتِ سماعت سے محروم افراد یا تو پڑھ نہیں سکتے اگر پڑھ لیں تو اسے صحیح طرح سمجھ نہیں پاتے۔‘

حسن احمد نے کہا کہ اس خیال کے بعد انہوں نے تہیہ کیا کہ وہ ایسے افراد کی مدد کیلئے قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کو کھانوں اور دوسری چیزوں کے بارے میں سائن لینگویج (اشاروں کی زبان) میں بنائے گئے اپنے وی لاگز میں بتائیں گے۔

حسن نے بتایا کہ جب انہوں نے وی لاگنگ کا آغاز کرنے کا سوچا تو فیملی نے بہت سپورٹ کیا، بہن نے بہت زیادہ سپورٹ کیا اور خوش بھی ہوئی۔

حسن ویڈیو ایڈٹ تو خود ہی کرتے ہیں لیکن بنانے کیلئے بہن کی مدد لیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک ویڈیو بنانے میں بہت محنت درکار ہوتی ہے۔

 قوت سماعت و گویائی سے محروم پاکستان کے پہلے وی لاگر کو نئے لوگوں سے ملنا، اپنے جیسے قوتِ سماعت و گویائی سے محروم لوگوں سے بات چیت کرنا، نئی چیزوں کے بارے میں جاننا بہت پسند ہے۔

حسن احمد نے اپنی کمزوری کو اپنی طاقت بنایا اور اپنی محنت اور لگن سے زندگی میں رنگ بھر رہے ہیں، ایک سال میں ہی انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button