شوبز کی خبریں

معروف اداکارہ و کمپیئرعائشہ ثناء کے خلاف ایک اورمقدمہ سامنے آگیا، وارنٹ گرفتاری بھی جاری

پولیس نے اداکارہ وکمپیئرعائشہ ثناء کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا۔

عائشہ ثناء کے خلاف 20 لاکھ روپے کا چیک ڈس آنرہونے پرتاجرعلی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اداکارہ پرمقدمہ تھانہ سرائےعالمگیرگجرات میں درج کروایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عائشہ ثناء کے خلاف تھانہ ڈیفنس لاہورمیں بھی پہلے مقدمہ درج ہوچکا ہے اورلاہورکی مقامی عدالت کی جانب عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

Related Articles

Back to top button