شوبز کی خبریں

رابی پیرزادہ پاکستان چھوڑ کر کس ملک میں رہیں گی؟ ٹویٹ آگیا سامنے

گلوکاری کو خیر آباد کہنے والی رابی پیزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی تھی جس پر گلوکار عدنان سمیع نے ان کی پینٹنگ کی تعریف کی تھی۔

رابی پیرزادہ کی پینٹنگ کو جہاں گلوکار عدنان سمیع نے سراہا تو وہیں چند پاکستانی صارفین نے ان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ پینٹنگ آپ نے خود نہیں بنائی۔ 

بعد ازاں رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر چلے جانے کی وجہ یہ ہے کہ بھارت ہم سے کافی بہتر ہے، وہاں کے لوگوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا اور نہ ہی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کسی بھی شخص کی صلاحیتوں کی حقدار ہی نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا بھی اعلان کیا۔

رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اب رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کی ہے کہ ’پاکستان میرا دل، میری جان ہے اور مجھے اپنے ملک کے لوگ بےحد عزیز ہیں، اور اگر میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر بھی گئی تو مکّہ جاؤں گی’۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جو پاکستان کے آرٹ کو پروموٹ نہیں کرتے انہوں نے ایک بار پھر مجھے منفی خبروں میں سب سے آگے کردیا ہے لیکن جب میں نے کچھ دیر بعد اپنے فیصلے کی تردید کردی تو کسی چینل نے میرے اس مثبت رویے کی طرف توجہ نہیں دی۔

Related Articles

Back to top button