شوبز کی خبریں

بالی ووڈ کی حقیقت: لاک ڈاؤن سے بے روزگار بھارتی مسلمان اداکار سبزیاں بیچنے پر مجبور

یہ ہے بالی ووڈ کی حقیقت۔ لاک ڈاؤن سے بے روزگار بھارتی مسلمان اداکار سبزیاں بیچنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی اداکار جاوید حیدر سبزیاں بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اداکارہ ڈولی نے ان کی ویڈیو شیئر کی۔ جاوید نے گانے پر پرفارم بھی کیا۔ صارفین نے ویڈیو دیکھتے ہوئے کہا کہ یہ ہے بالی ووڈ کی حقیقت، فالوورز بڑھانے کیلئے ایسا کیا۔ کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی، لاک ڈاؤن کے باعث کئی فلموں پر کام رکا ہوا ہے اور کئی اداکار معاش کیلئے دیگر کام کر رہے ہیں۔

ایسے ہی ایک بھارتی اداکار جاوید حیدر ہیں جو سڑک پر سبزیاں بیچ رہے ہیں۔ جاوید نے کامیاب فلم ’’غلام‘‘ میں عامرخان کیساتھ کام کیا تھا۔ اسکے علاوہ بھی وہ متعدد فلموں میں مختلف کردار کر چکے ہیں۔

اداکارہ ڈولی باندرہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں جاوید حیدرسڑک پر سبزی بیچتے نظر آئے۔ اسی ویڈیو میں انہوں نے ’’دنیا میں رہنا ہے تو کام کرو جی‘‘ پر پرفارم بھی کیا۔

ڈولی نے لکھا کہ جاوید حیدر ایک اداکار ہیں آج وہ سبزی بیچ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ یہ بالی ووڈ کی حقیقت ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ ایسا اپنے ٹک ٹاک چینل پر فالوورز بڑھانے کی غرض سے کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ جاوید واقعی غربت کے باعث سبزی بیچ رہے ہیں یا ایسا وہ صرف ویڈیو بنانے اور مداحوں کو محفوظ کرنے کی خاطر کر رہے تھے ۔

Related Articles

Back to top button