شوبز کی خبریں

کورونا کو مات دینے کیلئے معروف کامیڈین مسٹر بین نے بھی کمر کَس لی، دیکھئے ویڈیو میں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) عوام کو کورونا وائرس سے متعلق تمام تر معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او عوام سے جُڑنے کے لیے نت نئے طریقے آزما رہا ہے۔

چند روز قبل عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے لپ سنکنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک بھی جوائن کیا تھا جہاں وہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کررہے تھے۔

لیکن اب ڈبلیو ایچ او نے آگاہی کے لیے الگ راستہ اپنایا ہے اور حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔

لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے آگاہی پھیلانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی توجہ مبذول کر رہا ہے۔

ویڈیو میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتاطی تدابیر برتنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے جب کہ ویڈیو پر عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button