شوبز کی خبریں

خون کے آنسو رونے کا محاورہ کیسے ہوا سچا ثابت؟ پڑوسی ملک میں عجیب واقعہ دیکھنے کو ملا

خون کے آنسو رونے کا محاورہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے مگر اب یہ محاورہ سچا ثابت ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی رہائشی گیارہ سالہ بچی کی آنکھوں سے خون کے آنسو نکلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق بچی کی دونوں آنکھوں سے ایک ہفتے تک مسلسل خون کے آنسو نکلے جس کے بعد والدہ اُسے اسپتال لے کر پہنچیں۔

والدہ کے مطابق بچی کے روئے بغیر بھی دن میں دو سے تین بار اچانک آنسو نکلنے لگتے ہیں اور تقریباً دو منٹ تک خون آنکھوں سے رستا رہتا ہے۔

ڈاکٹرز نے بچی کا طبی معائنہ کیا اور کچھ ضروری ٹیسٹ بھی کروائے جس کی رپورٹس آنے پر معالج نے بتایا کہ بچی کو ماضی میں ایسی کوئی بیماری لاحق نہیں ہو جو خون کے آنسو نکلنے کا سبب بنے، گزشتہ ہفتے اس کو ناک سے خون آنے کی شکایت ہوئی تھی۔

انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی تحقیقی ٹیم نے دو ہفتے تک بچی کو اپنی نگرانی میں رکھا، اس دوران بھی اُس کی آنکھوں سے روزانہ دو سے تین منٹ تک خون بہتا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو ہیمولا کرایا نامی بیماری ہے، حیران کن طور پر اس مرض کی وجہ سے بینائی کمزور نہیں ہوتی اور نہ ہی آنکھوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ’یہ کیس غیر معمولی اور پریشان کن ہے، اس کی متعدد مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں البتہ ہم ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے‘۔

ہیمولا کرایا بیماری کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق ہیمولاکرایا عام طور پر بیکٹیریل آشوب چشم سے وابستہ ہوتا ہے۔ اس کا تعلق ہارمونز سے بھی ہوسکتا ہے جبکہ اسے ٹیومر کی علامت بھی قرار دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری صدیوں سے سامنے آتی ہے، 2011 میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ماہر امراض چشم جوآن مروب نے بتایا تھا کہ اس کا تذکرہ تقریباً 500 سال قبل بھی ہوچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button