شوبز کی خبریں

میرا کی ایک اور کہانی سامنے آگئی

لالی ووڈ سٹار میرا نے کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے طبی عملے کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کی بڑی خواہش تھی جس نے مجھے آج شدید بے چین کر رکھا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا yکہ اگر موجودہ مشکل دور میں ڈاکٹرز مسیحا کا کردار ادا نہ کرتے تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بن ہاتے ۔

کورونا وباء میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ محاذ پر فرائض سر انجام دے رہا ہے جو قابل تحسین ہے اور پوری قوم طبی عملے کی شکر گزار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور بڑے خواب سجائے تھے لیکن جب آج یہ خواہش پوری نہیں ہوئی اور ملک پر مشکل وقت ہے تو مجھے بڑی بے چینی ہوتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button