شوبز کی خبریں

کورونا وائرس: اداکار نوید رضا کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگئی

اداکار نوید رضا کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔ ندا یاسر ، یاسر نواز اور ان کی بیٹی کے بعد اب ایک اور اداکار نوید رضا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ نوید رضا ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ میرا دل میرا دشمن‘‘ میں جواد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دنیا بھر میں 25 لاکھ 40ہزار977 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا میں 58لاکھ60ہزار133افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 3لاکھ60ہزار46 مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ 25 لاکھ 40ہزار977 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد دنیا میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 29لاکھ59ہزار110رہ گئی ہے جن میں سے 52ہزار879مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 867 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 803 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 53 ہزار 566 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 166 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار 130 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 661 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 25 ہزار 697 زندگیاں نگل چکا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں کورونا کے 1644 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 80,185 ہو گئی ہے۔ مملکت میں مزید 3531مریض صحتیاب ہونے سے تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 54,553 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 25,191 ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔

Related Articles

Back to top button