شوبز کی خبریں

ملک ریاض کی بیٹیوں کا اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر دھاوا

ملک ریاض کی بیٹیوں نے اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ 12مسلح افراد کے ہمراہ قتل کی دھمکیاں دیں اور توڑ پھوڑ کرتی رہیں۔

 اداکارہ عظمیٰ خان کے مطابق بااثر افراد کے ذریعے اغوا کرانے کی دھمکیاں دیں۔

اداکارہ کے گھر ہلہ بولنے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ اداکارہ عظمیٰ نے پولیس کو درخواست میں ملک ریاض کی بیٹیوں کو نامزد کردیا

اداکار عظمیٰ خان کا کہنا ہے اگرمیری درخواست پرشنوائی نہ ہوئی تو کل پریس کانفرنس کروں گی۔

دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا بااثر شخص کی بیٹیاں کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرسکتی ہیں۔ پرائیویٹ گھر میں گھسنا،تنہا خواتین کو دھمکانا کسی قانون کی پکڑمیں آتا ہے؟

 

 

Related Articles

Back to top button