شوبز کی خبریں

کینسرمیں مبتلا نادیہ جمیل گزرتے دنوں کے ساتھ مزید حوصلہ مند، اہم بیان جاری کر دیا

چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے والی اداکارہ نادیہ جمیل ہرگزرتے دن کے ساتھ ہمت و حوصلے سے کام لے رہی ہیں۔

ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسرمیں مبتلا ہیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کینسرکے باعث ان کی دوسری کیموگرافی مکمل ہوگئی ہے جس کے باعث ان کے سرپربال نہیں رہے اوروہ خود کو بہت کمزورمحسوس کررہی ہیں کہ وہ اپنا سر بھی نہیں اٹھا پارہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سب کے باوجود میرے حوصلے ہرگزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔ یہ ایک تکلیف دہ اورمجھے مضبوط بنانے والا سفرہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہرروز اللہ مجھے محبت، شکرگزاری اوربقاء پرسلامت رکھے۔ میں آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

 

Related Articles

Back to top button