شوبز کی خبریں

عاطف اسلم کی آواز میں اسما الحسنیٰ نے دل جیت لیے

گلوکار عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو میں اپنی خوبصورت آواز میں اللّہ تعالیٰ کے 99 نام ’اسماءالحسنیٰ‘ پڑھ کر مداحوں کو خاص تحفہ دے دیا ۔

گلوکار عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھے جانے والے اللہ تعالیٰ کے 99 نام اسماءالحسنیٰ کا یوٹیوب لنک شیئر کیا۔

اِس لنک کو شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے لکھا کہ ‘جیسے کہ ہم ان اوقات میں انسانیت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ امید اور یکجہتی کا ایک شائستہ اظہار ہے’۔

 

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کی جانے والی ویڈیو کو چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے دیکھا اور خوب سراہا۔

اِس سے قبل عاطف اسلم نے گزشتہ ماہ اپریل میں اپنی سحر انگیز آواز میں اذان دی تھی جس نے ناصرف مسلمانوں پر بلکہ غیر مسلم مداحوں پر بھی اپنی رقت طاری جاری کردی تھی۔

گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے بارہویں سیزن کا آغاز عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی گئی حمد ’وہی خدا ہے‘ سے کیا گیا تھا جبکہ کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں عاطف اسلم نے مشہور قوالی ’تاجدارِ حرم‘ کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button