شوبز کی خبریں

پاکستان کی ٹاپ ماڈل بھائی سمیت اغوا، شک و شبہ کس پر؟ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ کے لئے درخواست جمع

پاکستان کی ٹاپ ماڈل سوزین خان کو بھائی سمیت لاہور کے علاقے اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی سے اغوا کرلیا گیا۔

اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سوزین خان کو ان کے سابق شوہر نے اغوا کیا ہے جس نے کچھ عرصہ پہلے سوزین کو طلاق دے دی تھی۔

سوزین کی شادی کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک نامور شخصیت عاطف ڈان سے ہوئی تھی جس نے ڈیڑھ سال بعد سوزین کو طلاق دی۔

دونوں کے درمیان بعض معالات پر اختلافات چل رہے تھے اور اسی رنجش کی بنا کل سوزین خان کو بھائی سمیت اغوا کرلیا۔

سوزین خان کی والدہ نے معلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرادی ہے جبکہ اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے کیونکہ اسے جان کا خطرہ ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوزین خان نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں تیزی سے نام کمایا۔وہ کئی سال تک خاور ریاض کے ساتھ کام کرتی رہیں۔

Related Articles

Back to top button