شوبز کی خبریں

آخر کیا وجہ بنی جو سنیتا مارشل کو شادی کے 12 سال بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنی پڑیں؟ دلچسپ خبر آگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی شادی کے 12 سال بعد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور مداحوں سے اتنے عرصے بعد تصاویر شیئر کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

سنیتا مارشل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر 2008 میں ہونے والی اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ لکھا کہ میری اور حسن کی شادی 2008 میں ہوئی تھی مگر تب سوشل میڈیا اتنا عام نہیں تھا۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ تب اپنی شادی کے اتنے خوبصورت لباس کا کریڈٹ میں ڈیزائنرز کو نہیں دے سکی تھی۔

سنیتا مارشل نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی مہندی کا جوڑا نومی انصاری نے تیار کیا تھا جب کہ ان کے شوہر حسن احمد کا لباس منیب نواز نے بنایا تھا۔

اداکارہ و ماڈل نے اپنی شادی کے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ محو رقص ہیں جبکہ تقریب میں شریک مہمان بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سنیتا مارشل کی شادی ساتھی اداکار حسن احمد کے ساتھ 2008 میں ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button