شوبز کی خبریں

ابرارالحق کو امریکا سےآن لائن کنسرٹ کی دعوت، معاوضےمیں کیا لیں گے؟

معروف گلوکار ابرارالحق امریکا سے آن لائن کنسرٹ کی دعوت پر معاوضے میں مستحقین کیلئے راشن سے بھراٹرک وصول کریں گے۔

اس بات کی اطلاع گلوکار نے اپنےمداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر دی۔

ابرارالحق نے ٹویٹ میں لکھا ” امریکا سے آن لائن کنسرٹ کی دعوت پر خوشی ہے جس کے بدلے میں اشیائے خرونوش سے بھراٹرک بطور معاوضہ وصول کروں گا”۔

 

ابرار نے بتایا کہ ملنے والا تمام سامان ضرورت مند افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس کارخیر کیلئے ابرارالحق کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button