شوبز کی خبریں
سوشل ڈسٹنسنگ کا مہنگا ترین عمل، نیویارک کے تاجر نے سب کو ششدر کردیا
نیویارک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد امیر افراد شہر چھوڑ کر انسانوں سے دور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کررہے ہیں۔
ایک تاجر نے نیویارک سے دور ایک محفوظ مکان کرائے پر لیا ہے جس کا معاوضہ 30 لاکھ ڈالر یعنی 30 کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر ہے۔
نیویارک میں ٹیکسٹائل سے وابستہ ارب پتی نے نیویارک سے دو گھنٹے کی مسافت پر لانگ آئی لینڈ میں ایک شاندار گھر کرائے پر لیا ہے جہاں امیر افراد چھٹیاں گزارنے آتے ہیں۔
اگرچہ یہ علاقہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں لیکن یہاں وسیع لان ہے جہاں وہ چھپ کر رہ سکتے ہیں اور اس قصبے کا نام برج ہیمپٹن ہے جہاں ایک بہت بڑے گھر میں وہ اس سال ستمبر تک رہیں گے۔