شوبز کی خبریں

آن لائن اب ہوگا ایسا کام جس کا کبھی سوچا نہ تھا، تھامس کا انوکھا کارنامہ دکھانے کا فیصلہ

کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے لیے برطانیہ کے سائیکلسٹ تھامس نے انوکھا کارنامہ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تھامس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کیلئے رقم جمع کرنے کی خاطر تین دن میں چھتیس گھنٹے تک گھر میں ہی آن لائن سائیکلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹور دی فرانس کے فاتح نے اپنی سائیکلنگ کا آغاز 15 اپریل سے کیا ہے اور پہلے دن وہ مسلسل12 گھنٹے سائیکلنگ کریں گے۔

برطانیہ کے سائیکلسٹ تھامس مسلسل12 گھنٹے سائیکلنگ کے بعد12 گھنٹے آرام کریں گے اور اس طرح وہ تین دن میں 36 گھنٹے آن لائن سائیکلنگ کریں گے۔

بارہ بارہ گھنٹوں کے تین سیٹس پر مشتمل سیشن کریں گے اور یہ سائیکلنگ اسٹریمنگ کے ذریعے آن لائن دکھائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار ہوگئی

واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ بیس لاکھ بیاسی ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

Related Articles

Back to top button