شوبز کی خبریں

حریم شاہ کی امریکی صدر کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی پیشکش، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا دیا جواب؟ جان لیں اس خبر میں

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی متنازع اسٹار حریم شاہ اب تک کئی نامور سیاست دانوں کے ساتھ ٹی ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اس خواہش کا اظہار کیا.

انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، میں ایک ٹک ٹاک اسٹار ہوں، میرا تعلق پاکستان سے ہے، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘

امریکی صدر نے تو حریم شاہ کی اس ٹوئٹ کا جواب نہیں دیا البتہ صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مہربانی کرکے آپ پاکستان کا نام نہ لیا کریں‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘

واضح رہے کہ حریم شاہ، جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

بعدازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامنا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس کے بعد حریم شاہ کی دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

Related Articles

Back to top button