شوبز کی خبریں

عاطف اسلم کی پُر اثر آواز میں اذان نے غیر مسلموں کو بھی متوجہ کردیا

بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان دینے پر ہر طرف سے بےشمار داد و تحسین سمیٹی۔

عاطف اسلم کی دی گئی اذان نے جہاں ان کے مسلمان مداحوں پر رقت طاری کر دی وہیں غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوتے ہی عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی اذان نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ عوام کی جانب سے اسے خوب پذیرائی بھی ملی۔

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب پر گلوکار کے غیرمسلم مداحوں نے بھی اذان کے لیے بے پناہ پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

عاطف اسلم کے بھارتی مداح نے لکھا کہ میں ہندو ہوں لیکن اذان نے میرے دل کو چھو لیا ہے، اسے سن کر مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔

مینک مودی نامی صارف نے لکھا کہ عاطف کی آواز میں اذان سن کر مجھ میں اردو سیکھنے کا شوق ہیدا ہوا ہے۔

بھارت سے ہی تعلق رکھنے والی شینا نے لکھا کہ میں ہندو ہوں اور جو دعا آپ نے پڑھی ہے مجھے اس دعا کا مطلب نہیں معلوم مگر اسے سنتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ کی روح پرور آواز نے میرا دل چھو لیا ہے، خدا آپ کی دعا قبول فرمائے، آمین۔

Related Articles

Back to top button