شوبز کی خبریں

کورونا وائرس کا خوف عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے خود کوقرنطینہ کرلیا

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ہر گزتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے کورونا وائرس کے خوف سے مایہ ناز اداکارہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید اورعدانان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ کی جس میں وہ اورہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’اف کورونا وائرس۔۔۔ نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔

دوسری جانب اداکاروہدایتکار واسع چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اب لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں جائیں گے، کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کو ایک کمرے میں بند کر رہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

 

Related Articles

Back to top button