شوبز کی خبریں

اداکارہ مہوش حیات کی مہمان نوازی اب کریں گی انجلینا جولی، تصاویر وائرل

اداکارہ مہوش حیات ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی مہمان بنیں گی۔ مہوش حیات بی بی سی ورلڈ کی ایک ٹی وی سیریز میں میزبان انجلینا جولی کی مہمان بنیں گی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے انٹرویوکی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھاکہ ’بہت جلد بی بی سی ورلڈ پر میرا انٹرویو ہونے جارہاہے جس پر میں بہت پرجوش ہوں۔ انجلینا جولی ایک بہترین تصورپر پہلی بار ایک ٹی وی شو کرنے جا رہی ہیں۔ جیمی اینگس نوجوانوں کے آج کئی اہم مسائل کو اجاگر کرنے پر آپ کا شکریہ“۔

انجلینا جولی نے مہوش حیات، انجلینا جولی، مائی ورلڈ اور #ComingSoonکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ جبکہ شبنم بی محمود نے مہوش کے انٹرویو کو قابل فخر قراردیاہے جبکہ مہوش نے ان کے ساتھ گزرے وقت کو شاندار قراردیا۔ 

انٹرویو کی جھلکیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش مردو اور خواتین فنکاروں کے برابر معاوضوں ،سوشل میڈیا کے استعمال اور نوجوانوں کے مسائل پر بات کررہی ہیں۔

مہوش حیات کے اس اعلان پر ان کے ساتھی اداکاروں اور دیگر افراد نے مبارکباد بھی دی ہے۔

مہوش نے یہ نہیں بتایا کہ یہ انٹرویو کب آن ایئر ہوگا۔

 

Related Articles

Back to top button