شوبز کی خبریں

فیاض الحسن اپنے ہی منہ میاں مٹھو بن گئے، سینئر اداکاروں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکار سہیل احمد اور خالد بٹ نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مرحوم کامیڈین امان اللہ کے تعزیتی ریفرنس میں صوبائی وزیر نے اپنی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور امان اللہ کو دی گئی امداد کا بھی ذکر کیا۔ جس پر اداکار سہیل احمد اور فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امان اللہ جیسے فنکار کی خدمات کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے امان اللہ کی امداد کا ذکر کر کے بڑے فنکار کی توہین کی ہے۔ آرٹسٹ مرجائے لیکن ان سے پیسے نہ مانگے۔

اداکار خالد بٹ نے کہاکہ جب عزتِ نفس کو مجروح ہی کرنا ہوتا ہے تو پھر پیسے کیوں دیتے ہیں؟ اور ہدایت کی کہ کبھی کسی منسٹر سے مانگنے کیلئے نہیں جانا۔

مزید پڑھیں: ” إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ "، پاکستانی کامیڈین امان اللہ جہانِ فانی سے کوچ کرگئے

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پاکستانی کامیڈین امان اللہ انتقال فرما گئے۔

امان اللہ طویل عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

 

 

Related Articles

Back to top button