سوشل میڈیا کے انسانی زندگیوں پر منفی اثرات، بشریٰ انصاری بھی میدان میں

اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں کی زندگیوں میں بگاڑ کا سبب ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی پر شائقین کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں بہت منفی چیزوں کو جنم دے رہا ہے اور لوگ تنقید کرنے کا طریقہ بھی بھول گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک دوسرے کا احترام اور تمیز بالکل ختم ہوگئی ہے اور لوگوں کو برے القاب دئیے جانے کا رواج عام ہورہا ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: طلاق کی اصل وجہ کیا تھی اور دوسری شادی میں ہے کتنی حقیقت، اداکارہ بشریٰ انصاری نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق سے متعلق افواہوں کو ختم کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔

میزبان کے اس سوال پر کہ کیا آپ طلاق کے بارے میں عوامی سطح پر بات نہیں کرنا چاہتیں؟ انہوں نے تفصیلاً جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل یہ بہت پرانی بات ہے۔

انہوں نے سینئر اداکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں اور اگر کسی کی زندگی میں کوئی ایسا تکلیف دہ لمحہ آئے تو سب پریشان ہو جاتے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں